• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطمئن ہیں، حکومتی عمل درآمد شروع ہوگیا ہے، کامل آغا

کامل علی آغا کی جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ حالیہ مذاکرات پر اس حد تک مطمئن ہیں کہ بہت سی چیزوں پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ اطمینان اس وقت ہوگا جب نتائج آنا شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاپلوسی کرنے والوں کی نشاندہی کرتے آئے ہیں، ہم نے وزیر اعظم عمران خان صاحب کو ہمیشہ فسادیوں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔

کامل علی آغا نے بتایا کہ ہماری حکومت کے ساتھ بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو ہمیشہ فسادیوں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ متنفر کرنے والے معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

تازہ ترین