• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگلر گرفتار کرنے کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے، شہباز شریف


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹے چینی کے اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے وزیرِ اعظم ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا جائے۔

صدر مسلم لیگ نون و اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آٹے اور چینی اسکینڈل پر حکومتی خاموشی اعترافِ جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شہباز شریف کا مارچ میں واپسی کا پروگرام ہے، رانا ثناء

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر آٹے اور چینی کے اسکینڈل میں ملوث دوستوں کو این آر او دیا۔

میاں شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہو گا، رپورٹ سامنے نہ لاکر نیازی صاحب نے مجرموں کا ساتھی ہونے کی تصدیق کر دی۔

تازہ ترین