صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ٹریفک وارڈن قاسم نے بزرگ شہری کے گمشدہ 4 لاکھ 25 ہزار روپے تلاش کرکے واپس لوٹا دیئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کامونکی کے بزرگ شہری کی رقم رکشے میں رہ گئی تھی۔
رقم کی گمشدگی کی اطلاع پر وارڈن قاسم نے رکشے کی تلاش شروع کی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ گھنٹے بعد وارڈن نے رکشہ ڈھونڈ نکالا، رکشہ ڈرائیور سے رقم کی برآمدگی کے بعد رقم بزرگ شہری کے حوالے کردی گئی۔
سٹی ٹریفک آفیسر کی جانب سے وارڈن قاسم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔