• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی معمر ترین خاتون کا111برس کی عمر میں انتقال ہوگیا

لندن (پی اے) برطانیہ کی معمر ترین خاتون کلو لو کا 111 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا، کرسمس کی وجہ سے انتقال کے وقت ان کی فیملی کے تمام افراد ان کے پاس ریڈ ڈچ کے کیئر ہوم میں موجود تھے۔ آنجہانی کی شادی 29 سال کی عمر میں آرتھر کلولو کے ساتھ ہوئی تھی، ان کے ایک بیٹا اور 7 پوتے، پڑپوتے ہیں۔ انھوں نے 16سال کی عمر میں ڈریس میکر کی حیثیت سے بالسال ہیتھ فیکٹری میں ملازمت شروع کی اور 60سال کی عمر تک ملازمت کرتی رہیں۔ بوووڈ کورٹ اور میوز میں کیئر اسسٹنٹ کے طورپر کام کرنے والے اور کیئر ہوم میں ان کی خدمت کرنے والےجیکی ہیڈن نے کہا کہ ہلڈا نے گھر میں ہر ایک کی زندگی بدل دی تھی، مجھے اندازہ نہیں کہ وہ یہ جانتی تھیں کہ لوگ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں، حالانکہ ہم ہر روز ان سے اس کا اظہار کرتے تھے، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ مجھے ان کی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا، انھیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہلڈا کے بیٹے بیری نے کہا کہ انھیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کی والدہ انگلینڈ کی معمر ترین خاتون تھیں۔ وہ ہل کے علاقے میں 29 مارچ 1908 میں پیدا ہوئی تھیں۔
تازہ ترین