• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی،انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کیخلاف نیا مسودہ قانون منظور

برلن (ایجنسیاں) وفاقی جرمن کابینہ انٹرنیٹ کے ذریعے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف ملک میں نئے سخت قوانین نافذ کرنے پر متفق ہو گئی ہے۔ وزیر انصاف کرسٹینے لامبریشٹ کی جانب سے پیش کردہ مسودہ قانون کے تحت آئندہ آن لائن تضحیک کے مرتکب افراد اور دھمکیاں دینے والوں کو سخت جرمانے کیے جا سکیں گے جبکہ ایسی کسی بھی آن لائن پوسٹ کے بارے میں حکام کو مطلع کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ مقامی یا ملکی سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوششوں کے تناظر میں اس مسودے میں ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکے گی۔ اس قانون میں ایک نقطہ یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ فیس بک اور ٹویٹر جیسے دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اشتعال انگیز مواد کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے بھی دباؤ بڑھایا جائے گا۔
تازہ ترین