• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز ملاقات کی دعوت دیں، انکار نہیں کرونگا، بلاول بھٹو

مریم نواز ملاقات کی دعوت دیں، انکار نہیں کرونگا، بلاول بھٹو


لاہور(نمائندہ جنگ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مریم نواز نے دعوت دی تو ملاقات سے انکار نہیں کروں گا‘ ان ہاؤس تبدیلی اور نئے انتخابات سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں‘نا لائق اور نا اہل حکومت کو گھر بھیجنا ہے اور اس کے لئے جو بھی جمہوری طریقہ اپنانا پڑے اس میں تاخیر نہیں کریں گے‘اپوزیشن اور عوام اس حکومت کے خلاف متحد ہیں۔ مجھے گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو پارٹی کو لیڈ کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں شعبہ خواتین کی کارکنوں اور صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ بلاول بھٹو نے لاہور میں قیام کے دوسرے دن پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی کے گھرگئے اور وہاں خواتین کارکنوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گرانے کے لیے جو بھی جمہوری طریقہ اختیار کرنا پڑا وہ کریں گے۔پیپلز پارٹی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے بغیر ہی تبدیلی لائی اب بھی انکے بغیر تبدیلی لائیں گے‘مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، اگر بوجھ ڈالنا ہے تو غریب عوام کی بجائے امیر دوستوں پر ڈالیں۔ ہم نے ایک سال کے اندر پاکستان کو گندم ایکسپورٹ کرنے والا ملک بنایا تھا، نالائق وزیر اعظم نے 15 ماہ میں زرعی ملک کو امپورٹ کرنے والا ملک بنا دیا ہے، عوام سلیکٹر سے پوچھتے ہیں کہ کن کو سلیکٹ کیا ہے جنھوں نے 15 ماہ میں ملکی معیشت تباہ کردی۔

تازہ ترین