• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 202 رنز کا ہدف


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے روز پہلے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بابر اعظم 78اور کپتان عماد وسیم 50رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے بعد بابر اعظم اور عماد وسیم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 97 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر بابر اعظم 78 رنز کی اننگز کھیل کر کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

کراچی کنگز کے اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین عماد وسیم تھے جو 50 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کی طرف سے حسن علی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد محسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کنگز کو پہلا نقصان شرجیل خان کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 19 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، جبکہ ڈیلپورٹ 20 رنز بنا کر محسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 73 رنز تھا۔

اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، لیام لیونگسٹن ، شعیب ملک، لیام ڈاؤسن، وہاب ریاض، حسن علی، محمد محسن اور راحت علی شامل ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز میں عماد وسیم(کپتان) ، بابر اعظم ، شرجیل خان، محمد رضوان، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، محمد عامر، عمیدآصف، کرس جارڈن، افتخار احمد اور ارشداقبال شامل ہیں۔

ایونٹ میں آج کا دوسرا میچ قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین