• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان لیوا وباؤں پرمبنی فلمیں مقبولیت حاصل کرنے لگیں

لاس اینجلس (ایجنسیاں) چین میں کورونا وائرس سے ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد اس طرح کی وباؤں پر اور ان سے لوگوں کی ہلاکت کے موضوعات پر بننے والی فلمیں مقبولیت حاصل کرنے لگیں۔ آئی ٹیونز پر جہاں ہر ہفتے نئی ریلیز ہونے والی فلموں کی سرچ ٹاپ پر ہوتی ہے، چین میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد اب لوگ ماضی میں وباں اور قدرتی آفات پر بننے والی فلمیں سرچ کر رہے ہیں جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ ان وباں سے بچنے کے حل بھی انہی فلموں میں تلاش کر رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ ہفتوں سے 2011میں امریکی فلم ساز اسٹیون سودربرگ کی بنائی گئی فلم کانٹیجیئن آئی ٹیونز کے چارٹ پر پہلے نمبر پر ہے۔ اس فلم کی کہانی کافی حد تک چین میں پھیلنے والے حالیہ پراسرار کورونا وائرس سے ملتی ہے جس سے اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 75 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد فلم "کانٹیجیئن" ایک مرتبہ پھر سے مقبول ہو گئی ہے اور مختلف ممالک کے ٹاپ چارٹس میں یہ اولین نمبروں پر ہیں۔ اسی طرح موبائل فون گیم پلاگ انک بھی مقبولیت کی بلندیوں پر ہے جس میں کھلاڑی ایک قاتل مرض کو انسانوں میں پھیلنے سے روکتے ہیں۔ اسی طرح مختلف وباؤں پر بننے والی فلموں کو دنیا بھر میں لوگ دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔
تازہ ترین