لوگ آرام کی، راحت کی ہوس رکھتے ہیں
شادمانی کی، مسرت کی ہوس رکھتے ہیں
دولت و شہرت و طاقت کی ہوس رکھتے ہیں
اہلِ دل صرف محبّت کی ’’ہوس‘‘ رکھتے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کی پلیئرز آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز کی فہرست سامنے آ گئی۔
وزیرِ آبپاشی اور منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کے فور منصوبے کے تحت کے بی فیڈر پر جاری ترقیاتی منصوبے کی بروقت تکمیل اور مقاصد کے حصول کے لیے رفتار اور معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ غنڈہ گردی کے مقابلے احترام کو ترجیح دیتے ہیں اور دھمکیوں کی پالیسی کے سامنےنہیں جُھکنا چاہیے۔
ریاست الی نوائے سے ڈیپورٹ آصف امین چیمہ کی بیٹیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے والد امریکا میں قانونی طور پر مقیم تھے اور انہیں جبری پاکستان بھیجنا منصفانہ عمل نہیں، بیٹیوں کامطالبہ ہے کہ والد کو واپس امریکا آنے کی اجازت دی جائے۔
امریکی فوج نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے گل پلازہ میں آگ کے بعد اس سے ملحقہ رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے سابق صدر مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 24 جنوری تک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
گل پلازہ آتشزدگی میں 28 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اب تک 11 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے ساتھ کے بغیر نیٹو تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا، افسوسناک لیکن یہی سچ ہے۔
خاندان میں پیدا ہونے والے اختلاف کے بعد ڈیوڈ بیکہم نے اپنے پہلے ردعمل میں کہا کہ بچوں کو غلطیاں کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن کرکے کوئی احسان نہیں کیا۔
ملزمہ فلک جاوید کے وکیل نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی گواہی ریکارڈ کرنے کی مخالفت کردی۔
ایف 15 اسکواڈرن جنگی تیاریوں اور خطے میں استحکام کو فروغ دے گا: سینٹ کام
معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے کامیڈی سے طویل وقفے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے اسکی وجہ اپنی صحت اور ذاتی وجوہات بتائی ہیں، انکے مطابق وہ سالوں سے ٹور کر رہے ہیں لیکن صحت بھی بہت اہم ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کل ملنے والی فائرسیفٹی آڈٹ رپورٹ پر برہم ہوئے۔