راولپنڈی(نمائندہ جنگ )لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل سپیشل ڈویژن بنچ نے بینظیر قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے دائر تینوں اپیلوں سمیت دیگر کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی ہے۔