قومی ایئرلائن کی برطانیہ میں بحالی پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تقریب
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ کی جانب سے لندن میں مقیم اوور سیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ تقریب اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات، سماجی رہنما، این جی اوز کے نمائندگان اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔