• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجنوں وارداتیں، 18 گاڑیاں و موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فون ، زیورات غائب

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد ساڑھے چار درجن وارداتوں میں تین گاڑیاں اور پندرہ موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون ،ملکی و غیر ملکی کرنسی ، طلائی زیورات، قیمتی درخت،،دو بھینسیں اورد یگر قیمتی اشیاء لے اڑے۔ کروڑوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کے مقدمات بھی درج کر لیے گئے ۔ تھانہ سٹی ، تھانہ بنی، تھانہ صادق آباد،تھانہ سول لائن،تھانہ ریس کورس،تھانہ صدر واہ،تھانہ روات، تھانہ گوجر خان کے علاقوں سے موٹرسائیکل جبکہ تھانہ سول لائن، تھانہ کینٹ،تھانہ ائر پورٹ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ واہ کینٹ، تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں سے گاڑیاں اڑائیں گئیں۔ تھانہ کہوٹہ نے5پول، جنگل سے ہزاروں روپے مالیتی درخت چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ روات کے علاقے سے لیاقت کا موبائل، ارشد محمود کے گھر سے موبائل اور 52000روپے ، غضنفر سے اسلحہ کی نوک پر 800پائونڈ اور سونا 10 تولہ، سلیم اختر کو روک کر اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور 150000روپے ،تھانہ صدر واہ کے علاقے سے ذوالفقار احمد سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل ،700 روپے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں جمیل اکبر کی دکان کی دیوار توڑ کر60موبائلز مالیتی 4000000روپے اور 480000روپے ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں محمد اسلم اور محمدسفیان کے موبائل،تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں عدنان بٹ کے گھر کے تالے تور کر طلائی زیورات،2لاکھ روپے اور 40کبوتر، محمد عاطف سے اسلحہ کی نوک پر موبائل،10000 روپے ، سیف الرحمٰن کی بیوی سے پرس جس میں 125000روپے و دیگر کارڈزتھے چوری،تھانہ سول لائن کے علاقے میں ماریہ کنول، پی ایس اے،تھانہ ویمن راولپنڈی سے پر س جس میں موبائل، 5000 روپے ودیگر کارڈزتھے، عبداللہ بن سعید کا موبائل،تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین پشاور روڈ راولپنڈی سے 40000روپے،عاصمہ لیکچرر کے 6 سوٹ مالیتی 15000 روپے، کینٹین کی رقم40000روپے اور موبائل ، محمد اقبال کو راستہ پوچھنے کے بہانے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر75000ہزار روپے اورکیمرہ،تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں محمد ندیم کے گھر سے 10لاکھ روپے ،طلائی زیوارت، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں راجہ نیئرزیدی کے کمرے سے موبائل ، 10لاکھ 30 ہزار روپے اور عدالتی رسید 50ہزار روپے ، توقیر چیف ٹیکنیشن ، پی اے ایف بیس نور خان کی اہلیہ سے پرس جس میں 3200 روپے، موبائل اور فیملی ٹریٹمنٹ کارڈ ،ہارون جمال کا موبائل ،اسامہ ابیاض کی دکان کے تالے توڑ کر 4موبائل ، 30ہزار ، شناختی کارڈ اور لائسنس ،راجہ خاور کا موبائل،تھانہ نیو ٹائون کے علاقے میں رکشہ سوارصدیق اللہ کو رکشہ ڈرائیور نے منہ پر کپڑا رکھ کر بے ہوش کردیا اورساتھیوں سمیت موبائل ، میموری کارڈ ، شناختی کارڈ ، آرمی اتھارٹی لیٹر ، باوردی پاسپورٹ سائز تصاویر ، سروس بوٹ ، 8000 روپے ، سلیمان سرور، عثمان نثار کے موبائل، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے سےاسلحہ کی نوک پر 90000/-روپے، تھانہ مندرہ کے علاقے میں رئیس کے ڈیرہ سے دو بھینسیں،تھانہ وارث خان کے علاقے میں رخسانہ قمر کی جیب سے 50ہزار روپے ، محمد سعید مغل کے گھر سے طلائی زیورات 4 چوڑیاں ، سیٹ طلائی اور 2 چین طلائی ، 2 انگوٹھیاں طلائی ، 2 لاکھ اور لیپ ٹاپ ، تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں اسد فرید ،جوہر علی کے موبائل، تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں سید صبیح حیدر شاہ سے گن پوائنٹ پر2 موبائل فون اور 2500 روپے ، تھانہ سٹی کے علاقے میں محمد اسرار ملک سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین اور چور ی کرلیے گئے ۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس کو محمد احمدنے درخواست دی کہ میں عسکری بینک مین روڈ ٹیکسلا میں سے220000روپے نکلوا کر جب بینک سے باہر نکلا تو زمین پر ایک شاپر پڑا تھا جس میں کچھ رقم تھی جس کو میرے سامنے ہی ایک آدمی نے اٹھا لیا پیچھے سے2آدمی آئے جنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میرا شاپر گرا ہے جس کو میں نے بتایا کہ وہ آدمی لے کر جا رہا ہے تو اس آدمی نے مجھے کہا کہ مجھے اس آدمی کے پاس موٹرسائیکل پر لے جاؤ میں ازراہ ہمدردی اس آدمی کو موٹرسائیکل پر بٹھالیا جب میں مذکورہ شخص کے نزدیک پہنچا تو ادھرایک شخص پہلے سے ہی کھڑا تھا جس نے کہا کہ ہماری سونے کی چین گم ہوئی ہے ہمیں تم پر شک ہے میں پولیس کا آدمی ہوں ہمیں تلاشی دو میں نے اپنی رقم خاکی لفافے مین لپیٹ کر جیب میں ڈالی ہوئی تھی جیب سے نکال کر رقم اور شناختی کارڈ اس کو پکڑا دیا پھر انہوں نے میری تلاشی لی اور مجھ سے کہا کہ ہمارے آگے چلو تمہیں تھانے لے کر جاتے ہیں اور ساتھ ہی استغفار پڑھنے کا کہا ۔ میں ان کے آگے چل پڑا قدم چند ہی چلا تھا کہ وہ لوگ بھاگ کر ساتھ ہی کھڑی ہوئی گاڑیXLI رنگ سفید تھا میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ترنول کے علاقے چونگی نمبر 26 کے قریب پشاور جانے کیلئےکار میں سوار ملزم نے جاوید کی جیب سے 20 ہزار روپے چوری کر لئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے تین ساتھیوں کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔
تازہ ترین