• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفیکشن اور اتائیت کاخاتمہ ہیلتھ کئیر کمیشن کی ترجیح ہے،ڈاکٹرعطیہ مبارک

لاہور( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال میں انفیکشن کی روک تھام کے لئے "انفیکشن سے پاک "ہفتہ کی تقریب ہوئی ۔جس کی مہمان خصوصی چیئرپرسن بورڈ آف کمیشن پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک تھیں ۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں شعور کی بیداری اور ہسپتالوں میں انفیکشن سے پاک ماحول فراہم کرنا تھا۔ تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفیکشن کو کنٹرول کرنا مشکل کام نہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ مریضوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کوانفیکشن سے پاک اور اتائیت کا خاتمہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی اولین ترجیح ہے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے اس اہم مسئلے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ نہ صرف قابل تعریف ہیں بلکہ انہیں طب کی تاریخ میں ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک نے مزید کہا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کوالٹی ہیلتھ کئیر اور جراثیم سے پاک طبی آلات کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردا رمحمد الفرید ظفر نے کہا کہ ہسپتالوں میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے سے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مریضوں میں انفیکشن کے کنٹرول کے حوالے سے شعور اجاگر کرے۔ ۔ ڈاکٹر لیلہ شفیق، ڈاکٹر عرفان ملک ،ڈاکٹر آمنہ آصف اور ڈاکٹر ریاض حفیظ نے انفیکشن سے پاک ہفتہ سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔
تازہ ترین