• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کو کراٹے کے گر سکھانے کے لیے جاپانی کراٹے ماسٹر کاتسو توشی شینا کراچی پہنچ گئے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف جاپانی کراٹے ماسٹر آج صبح پاکستان پہنچے ہیں جو ایک ہفتے سے زائد تک کراچی اور لاہور میں قیام کریں گے۔

سیونتھ ڈان کراٹے 61 سالہ ماسٹر شینا دبئی کے راستے آج کراچی پہنچے، وہ 23، 24 اور 25 نومبر کو کراچی میں ہونے والی کراٹے ورکشاپ میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

23 فروری کی شام قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسورا نے کراٹے ماسٹر شینا کے اعزاز میں جاپان ہاؤس میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایشین گیمز، پاکستانی لڑکی کا کراٹے میں کانسی کا تمغہ

ورکشاپ کے اختتام کے بعد ماسٹر شینا کراچی سے لاہور جائیں گے جہاں کراٹے کے کھلاڑیوں کی ایک اور تین روزہ ورکشاپ میں کھلاڑیوں کی تربیت سازی کریں گے۔

ماسٹر کاتسو توشی شینا یکم مارچ کو لاہور سے جاپان روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین