• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی کراٹے ماسٹر کاتسو توشی شینا آج کراچی پہنچیں گے

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف جاپانی کراٹے ماسٹر کاتسو توشی شینا پاکستانیوں کو کراٹے کے گُر سکھانے کے لیے آج صبح کراچی پہنچ رہے ہیں۔

وہ ایک ہفتے سے زائد تک کراچی اور لاہور میں قیام کریں گے۔

سیونتھ ڈان کراٹے ماسٹر 61 سالہ کاتسو توشی شینا 23 سے 25 نومبر تک کراچی میں کراٹے ورکشاپ میں کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔

23 فروری کی شام قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسورا کراٹے ماسٹر شینا کے اعزاز میں جاپان ہاؤس میں عشائیہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: پیوٹن سیاست کے ساتھ کراٹے کے بھی ماہر نکلے

ورکشاپ کے اختتام کے بعد ماسٹر شینا کراچی سے لاہور جائیں گے، جہاں کراٹے کے کھلاڑیوں کی تین روزہ ورکشاپ میں لاہور کے کھلاڑیوں کی تربیت سازی کریں گے۔

ماسٹر کاتسو توشی شینا یکم مارچ کو لاہور سے جاپان روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین