آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

2300 موبائل فونز رکھنے والا انوکھا شخص


بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے شہری جیش کلے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے پاس 2371 موبائل فونز موجود ہیں۔

جیش کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے، جیش نے پانچ سال کے دوران فونز جمع کرنا شروع کیے تھے جن میں زیادہ تر نوکیا کمپنی کے موبائل فونز ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیش کلےکلے کے گھر کے ہر گوشے میں فونز موجود ہیں ۔

 کلے کا کہنا تھا کہ یہ فونز نہیں بلکہ میرے بچے ہیں اور میرے پاس فوری دنیا کے فونز موجود ہیں۔

کلے نے کہا کہ اس کی شروعات اپنے کالج کے دنوں سے ہوئی جب اس کے پاس نوکیا 3310 کا فون تھا جو دوسری منزل سے گر کر بھی ٹوٹنے سے بچ گیا تھا، اس نے اس چیز سے متاثر ہوکر فون جمع کرنا شروع کردئیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید