• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر(بیور ورپورٹ) جئے سندھ تحریک کی جانب سے شمس آباد تیر چوک کے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر مقامی ٹھیکیدار کی جانب سے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل استعمال کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرے کی قیادت جئے سندھ تحریک کے ضلعی رہنما نصیر گوپانگ، حسیب جونیجو ودیگر نے کی، مظاہرین نے غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور سست روی سے کام کئے جانے پر مطالبہ کیا کہ محکمہ نیب ، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن ٹھیکیدار کی جانب سے ناقص مٹیریل استعمال کئے جانے کی تحقیقات کرائیں۔
تازہ ترین