کراچی (اسٹاف رپورٹر) نمبر دو سیڈ پاکستان کے شعیب خان نے ہم وطن احمد کامل کو شکست دیکر آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر بوائز سنگلز ٹینس کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ ڈبلز میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ گرلز سنگلز کا ٹائٹل ترکمانستان کی مینا تغلق دمیر نے جیت لیا۔ اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس میں کھیلے جانے والے بوائز سنگلز کے فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے احمد کامل کو باسانی 6-0 اور 6-0 سے شکست دی۔ دونوں کے درمیان مقابلہ آدھے گھنٹے سے زائد دیر جاری رہا۔ بوائز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب اور احمد کامل نے ترکمانستان کے دورن برٹن اور اوزلالے کرن کو 6-3، 4-6 اور 14-12 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گرلز سنگل فائنل میں ترکمانستان کی مینا تغلق دمیر نے چین کی رین کی کو سخت مقابلے کے بعد (5) 7-6 ، 1-6 اور 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا ہے۔