• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن عمل، پاکستان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہونگے، شاہ محمود

افغان امن عمل، پاکستان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہونگے، شاہ محمود


ملتان(نمائندہ جنگ، اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے خلوص اور نیک نیتی سے افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کیا، اب افغان قیادت اور عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

آج امریکا سمیت پوری دنیا ہمارے کردار کو سراہ رہی ہے۔ پاکستان کی موجودگی میں 29 فروری کو امریکا طالبان معاہدے پر دستخط ہونگے، پاکستان کے بغیر ان معاملات کا آگے بڑھنا ممکن نہیں تھا۔ 

اب افغانستان کی تعمیر نو میں پاکستان کو کردار ادا کرنے کا موقع میسر آئے گا اور دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا آسان نہیں تھا۔ 

آج فریقین تشدد میں کمی اور 29 فروری کو معاہدے پر دستخط کیلئے متفق ہیں۔ یہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چند روز قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں ہم نے ایک روڈ میپ طے کیا ہے۔ بہتری کا یہ راستہ کابل سے مشروط ہے۔

ہم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور کابل تک کا سفر طے کر لیا ہے، ہم نہ صرف ایک مستند وفد کو سامنے لے کر آئے بلکہ اس وفد نے مذاکرات کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا ہے۔

تازہ ترین