• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے شہید بینظیر بھٹو ٹاؤن کی آڑ میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات شروع کردی

کراچی (این این آئی)نیب نے سندھ حکومت کیخلاف شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹاؤن کی آڑ میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے جانے 27500پلاٹوں کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آ نے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاآئندہ چند روز میں ایس ایم بی بی ٹی پراجیکٹ کے لیے مختص تمام تر اراضی کا ریکارڈ طلب کیا جا ئے گا۔
تازہ ترین