• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،گوجرانوالہ اورراولپنڈی میں ایک روزہ پولیو توسیع مہم ختم

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب کے 3 اضلاع گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں ایک روزہ توسیع پولیو مہم جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئی ،جس کے دوران پولیو ٹیموں نے مہم میں رہ جانے والے مزید ہزاروں بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے ۔جبکہ گزشتہ پانچ روز کے دوران پولیو ٹیموں نے صوبہ بھر میں2کروڑ 4لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کی خوراک دی ۔ذرائع کے مطابق پولیو مہم کے دوران لاہور کاٹارگٹ 18لاکھ 66ہزار تھا جبکہ جمعہ کے روز تک 19لاکھ 14ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے تھے۔
تازہ ترین