• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچرز ڈیویلپمنٹ کانفرنس،ڈاکٹر عبدالقدیر نے اسناد، انعامات تقسیم کئے

اسلام آباد (قائع نگار )میلینم انسٹی ٹیوٹآف پروفیشنل ڈیویلپمنٹ(MIPD)اور جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے سالانہ ٹیچرز ڈیویلپمنٹ کانفرنس ’’ ٹی ڈی سی 2020‘‘ پاکستان چائنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں ہوئی۔کانفرنس کا موضوع 35منٹس تھا ۔نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کیمبرج پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کوالفی کیشنز ،فائونڈیشن کورسز اور مائیکرو سافٹ انوویٹو ایجو کیٹر ایکسپرٹسرٹیفکیٹس کورسز مکمل کرنے والے ٹیچرز کو اسناد اور انعامات دیئے ۔ میلینئم ایجو کیشن کے سی ای اور فیصل مشتاق نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور ٹیچرز کی پیشہ وارانہ قابلیت کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دینے پر زور دیا ،دیگر مقررین میںعباس حسین ، (سوسائٹی آف پاکستان انگلش لینگویج ٹیچرز )،صمیر جلیا نوالہ ، ڈاکٹر پرویز ہود بھائی ، یوسف بشیر قریشی شامل تھے ۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد اساتذہ کو عالمی معیار کے تعلیمی و تدریسی مواقع فراہم کرنا تھا اور انہیں ایک ایسا پلیٹفارم مہیا کرنا تھا جس سے استفادہ کر کے وہ کلاس روم کے ایک ایک منٹکو بہتر سے بہترین انداز میں استعمال میں لاتے ہوئے طلباٗ کو بہترین تدریسی خدمات بہم پہنچاسکیں ۔
تازہ ترین