• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اداروں کو درپیش مسائل حل کرائیں گے، راشد شفیق

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ)نجی تعلیمی اداروں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں ، پرائیویٹ سیکٹر تعلیم عام کرنے کے لئے حکومت کا ہاتھ بٹا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس شیخ راشد شفیق نے مقامی سکول کےکری روڈ کیمپس کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی اداروں کو درپیش مسائل مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ تقریب سے خطاب میں آپسکا کے صوبائی صدر راجہ محمد الیاس نے کہا کہ حکومت بجلی، گیس پانی کے بلز کو کمرشل سے عام ٹیرف میں تبدیل کر کے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کم کر سکتی ہے ۔ ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین