پاکستان کی جانب سے ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات پر سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کی موجودگی کے سبب بلوچستان کی صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے پاک ایران سرحد سےمنسلک اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی اور حفاظتی ڈیسک بھی قائم کر دی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم تفتان پہنچی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سو بستروں کا خیمہ اسپتال، صاف پانی کا سسٹم اور دس ہزار ماسک تفتان روانہ کر دیے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تفتان میں مقامی اہلکاروں کی معاونت کے لیے کوئٹہ سے ٹیم پہنچی ہے، 6 رکنی ٹیم اہلکاروں کو تربیت دے گی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اب تک کوئی بھی مسافرایران کے ذریعے پاکستان میں داخل نہیں ہوا ہے۔