• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو جنگل انگریز چھوڑگئے وہ بھی تباہ کر دیا گیا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کا میانوالی میں تقریب سے خطاب 


وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کندیاں میں بہت بڑا جنگل تھا، لیکن اب سارا جنگل تباہ ہو گیا ہے، جو جنگلات انگریز چھوڑ کر گئے وہ بھی تباہ کر دیے گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے میانوالی میں موسمِ بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا، شجر کاری مہم کا نام جنگلات کی بحالی رکھا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو شجر کاری مہم سے متعلق بریفنگ کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

میانوالی میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سارے پاکستان کے اسکولوں میں شجر کاری کی اہمیت سے متعلق پڑھانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیر اعظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں لوگوں کو جنگلات کی اہمیت ہی معلوم نہیں، ہمیں جو نعمتیں ملی ہیں ہم ان کا شکر ادا نہیں کرتے۔

عمران خان نے کہا کہ موسم کی تبدیلی ہمارا مستقبل تباہ کر دے گی، اگر ہم اپنے دریاؤں کا پانی درست استعمال کر لیں تو دنیا کو اناج فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کبھی گندم مہنگی ہوتی ہے تو کبھی چینی اور کبھی سبزی، ایسا ہونا ہی نہیں چاہیے، جنہوں نے ہمارے جنگلات پر قبضہ کیا، انہیں جیلوں میں ڈالا جائے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں سیم کی زمین پر جنگل اُگائے گئے ہیں، وہ بنجر علاقہ اب لوگوں کے لیے نعمت بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاک بحریہ کی مینگرووز کی شجر کا ری مہم

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت میانوالی میں اسپتال ٹھیک کر رہی ہے، پنجاب میں آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ چھوٹے چوروں کو نہیں بڑے ڈاکوؤں کو اندر ڈالیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ چھوٹے چوروں کو پکڑا جاتا تھا اور بڑے کرپٹ لوگوں کو چھوڑ دیا جاتا تھا، ہماری حکومت نے بڑے ڈاکوؤں کےخلاف ایکشن لیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان آج نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت بھی کریں گے۔

تازہ ترین