• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندیاں: وزیرِ اعظم نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے میانوالی کے نزدیک کندیاں میں موسمِ بہار 2020ء کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو شجر کاری مہم سے متعلق بریفنگ کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔


موجودہ شجرکاری مہم کا مقصد جنگلات کی بحالی اور زمین کو بنجر ہونے سے بچانا ہے، اسی مناسبت سے آج شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کا عنوان جنگلات کی بحالی رکھا گیا ہے۔

موجودہ شجر کاری مہم حکومت کے گرین ایجنڈے کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کے گرین ایجنڈے کا مقصد ایکو سسٹم کا تحفظ و بحالی اور سماجی و معاشی استحکام ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیر اعظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

اس گرین ایجنڈے سے گرین جابز خصوصاً غریب افراد، خواتین اور نوجوان طبقے کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور گرین اکانومی کی طرف پیش قدمی ہو گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان آج نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت بھی کریں گے۔

تازہ ترین