• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر سرد خانے سے نکال کر سلامتی کونسل تک پہنچایا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے سے نکال کر سلامتی کونسل تک پہنچایا، انسانی حقوق کونسل میں بھی آواز اٹھائیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا طالبان مذاکرات کے لیے پاکستان خاموشی سےماحول بنانے کی کوشش کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھی مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق ہماری خارجہ پالیسی کےنتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آج کشمیر پر بات کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کےدورہ پاکستان میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، کشمیرکا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کےفورم پر وزیراعظم اور میں نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی کشمیر پر کھل کر بات ہوئی ہے۔

تازہ ترین