امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پوری قوم تبدیلی کا رونا رو رہی ہےجبکہ چوروں نے ملک کو ایم آئی ایف کے حوالے کردیاہے۔
مینگورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ جلسہ آٹا اور چینی چوروں کے خلاف ہے، جبکہ ملک پر مشرف اور پیپلز پارٹی کا مرکب برسر اقتدار ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ 72 برسوں بعد بھی ملک پر اسلامی قانون نافذ نہیں کیا جاسکا اور آج کے پاکستان پر مسلط لوگوں کا نظریہ کسی کو نہیں معلوم کہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں حکمران صرف اقتدار کیلئے آتے ہیں،اقتدار کے بعد حکمران لندن اور یورپ کا رخ کرتے ہیں اور ان حکمرانوں کے بچے یورپ اور امریکا میں پڑھتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اہلکار پاکستان کا معاشی نظام چلا رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کہتےہیں مرغی کی گردن پر بیٹھ کر مریخ پر جانا ہے، انہوں نے قوم کو مایوس کیا جبکہ وزیراعظم خود بھی مایوس لگ رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو ایک عظیم جدوجہد کےلیے تیار ہیں ۔