• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کو جرمانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 2020 کے دوران اتوار کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت سے ایک ایک اوور کم کیا لہٰذاکوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آن فیلڈامپائرز فیصل آفریدی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر سید امتیاز اقبال نے دونوں ٹیموں کو چارج کیا۔

تازہ ترین