• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولیویا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، تین افراد ہلاک

لاپاز (این این آئی) بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، 3افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد دریائوں میں طغیانی آگئی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بھپرے ریلوں میں کئی مکانات بہہ گئے۔ مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے، پرو اور بولیویا میں حکام نے ایمرجنسی نافذکر دی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں بھی موسلا دھار بارشوں کے بعد دریا میں طغیانی آنے کے باعث 8 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کیمپنگ ٹرپ پر جانیوالے طلبہ میں سے 23 زخمی جبکہ 2 گمشدہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین