• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی عوام اور دیگر متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ مدد کیلئے تیار ہیں، آئی ایم ایف

ریاض(آئی این پی /ایجنسیاں) عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارج جیوا نے کہا ہے انہیں توقع ہے کہ چین کی معیشت 2020 کی دوسری سہ ماہی میں معمول پر آجائیگی، چینی عوام اور دیگر متاثرہ علاقوں کے لوگوں کیساتھ مد دکیلئے تیار ہیں،چینی حکام کرونا وائرس کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، معیشت دوسری سہ ماہی میں معمول پر آجائیگی،چینی حکام معیشت پر کرونا وائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں اور ان کی چین کے سینئر حکام کیساتھ اس بارے میں مفید بات چیت ہوئی ہے، ہمارے موجود بنیادی منظر نامے میں اعلان شدہ پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جاتا ہے،انہوں نے G20وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کے اجلاس میں کہا کہ اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر اسکے اثرات نسبتاً کم اور مختصر مدت کیلئے ہونگے۔

تازہ ترین