• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروغ نسیم کے استعفیٰ کا مطالبہ بددیانتی اور سازش ہے، جمیل اصغر بھٹی

فروغ نسیم کے استعفیٰ کا مطالبہ بددیانتی اور سازش ہے، جمیل اصغر بھٹی 


لاہور (نمائندہ جنگ) چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی نے کہا ہے پنجاب بھر کے وکلا ڈاکٹر فروغ نسیم کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان بار کونسل کی جانب سےڈاکٹر فروغ نسیم کے استعفیٰ کا مطالبہ سراسربددیانتی اور گھناؤنی سازش ہے۔ ہم اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کو جسٹس افتخار چوہدری کیس کی طرح سیاسی نہ بننے دیا جائے۔انکوائری کے بعد کئے گئے فیصلہ کو وکلاء برادری تسلیم کرے گی اگر اس کیس میں کوئی خرابی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہم دیوار بن کر سامنے کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ جج صاحبان بھی عام آدمی کی طرح جوابدہ ہیں۔آئین اور قانون کے مطابق کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔ اس کیس کی آڑ میں ڈاکٹر فروغ نسیم کے خلاف تمام بیانات کی ارکان بار کونسل سے مشاورت کے بعد مذمت کرتا ہوں۔ ڈاکٹر فروغ نسیم پہلے وزیر قانون ہیں جن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ کیا یہ ان کا قصور ہے کہ وہ چیف آف آرمی سٹاف کے وکیل رہے ؟کیا آرمی چیف کو وکیل کرنے کا حق نہیں ؟جس طرح میڈیا پر اس بات کو پیش کیا گیا لگتا تو ایسے ہےکہ ڈاکٹر فروغ نسیم نے انڈیا کے چیف آف آرمی سٹاف کی وکالت کی ۔وزیر اعظم عمران خان کی فہم و فراست کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے دیانت دار اور اہل شخص کو وزیر قانون بنایا ۔

تازہ ترین