• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، سراج الحق

حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، سراج الحق


لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ عمران خان خود کہتے تھے مہنگائی ہوتو سمجھو حکمران چور ہے، حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، تبدیلی کے نام پر مہنگائی اور نیا پاکستان قبول نہیں، ہمیں پرانا پاکستان واپس کیا جائے، آئی ایم ایف سے معاہدے منسوخ کئے جائیں۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ عوام کا جینا محال کرنیوالے حکمرانوں کی اب نیند حرام کردینگے۔ مینگورہ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف تحریک کے سلسلہ میں عوامی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا جنازہ نکل چکاہے ۔ وزیراعظم کے دو افراد پر مشتمل گھرانے کا 2 لاکھ میں گزارہ نہیں ہو رہا اور خود وزیراعظم پریشان ہیں ۔

تازہ ترین