• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ روات کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیورجاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ روات کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔تھانہ روات کوبھال تحصیل کلر کہار ضلع چکوال کے ارشدمحمودنے بتایاکہ اسکے چچا عطا محمد ٹرک نمبرای 2557پر 22فروری کو نوری پیڑہ سے کوئلہ لے کرپھبملی روات ساہی برکس آئے جہاں کوئلہ اتارکروہ اتوارکی صبح ساڑھے تین بجے لوسر روڈپرپہنچے تو چار افراد نے ٹرک روکنے کااشارہ کیا۔ نہ رکنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی ،میرے چچا زخمی ہو گئے اور ٹرک بے قابوہوکرکھائی میں جاگرا،بھٹہ منشی قیصرمحمود اوردیگر افرادنے ہمیں ٹرک سے نکالا،ہم چچاکولے کر ہسپتال آرہے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئے ۔
تازہ ترین