پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 16 اگست کو پورے پاکستان میں بیک وقت ہوگا جبکہ فارم جمع کروانے کی تاریخ ک اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے طلبہ کو ٹیوشن مافیا سے بچانے اور تعلیمی سیشن وقت پر شروع کرنے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ انٹر میڈیٹ کے نتائج کے فوری بعد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔