• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا یوسف قتل کیس کا مختصر فیصلہ جاری کردیا گیا

ثنا یوسف - فوٹو: فائل
ثنا یوسف - فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ثنا یوسف قتل کیس کا مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ 

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں مجرم عمر حیات کو قتل کے الزام میں سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مجرم کو سیکشن 392 کے تحت 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے، مجرم کو سیکشن 499 کے تحت 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم کو سیکشن 411 کے تحت 1 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مجرم عمر حیات کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ثناء یوسف کی والدہ کا ردعمل

عدالتی فیصلے پر ثناء یوسف کی والدہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے مطمئن ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے انصاف ہوا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدہ ثناء یوسف نے کہا کہ تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

قومی خبریں سے مزید