ڈسکوز کی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔
ڈسکوز کی جانب سے کہا گیا کہ جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی، سسٹم چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔
پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پی پی ایم سی) حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کو 64 سے 65 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ جنوری تامارچ کی سہ ماہی کا 1 روپے 93 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
حکام پی پی ایم سی کا کہنا ہے کہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر بعد میں فیصلہ جاری کرے گی۔ فی الحال کسی صارف کی سبسڈی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں تو یہ جاننے کیلئے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا کون سبسڈی لے رہے ہیں، 22 ملین کے قریب صارفین سبسڈی لے رہے ہیں۔