• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلا نٹ فار پا کستان ڈے، راولپنڈی میں بھی شجر کاری کی گئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق اور سٹیشن کمانڈر کے ہمراہ نذر چوک راولپنڈی میں پودے لگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ فرینڈلی ماحول کیلئے شجر کاری مہم نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ موجودہ گلوبل وارمنگ کی صورتحال ہر ذی رو ح کی بقاء کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے جس کا حل محض کسی ایک محکمے یا حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس سے مقابلہ ہم اسی صورت میں کر سکتے ہیں جب ہر شخص انفرادی طور پر اسے اپنی سماجی ذمہ داری سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا وہ انمول تحفہ ہیں جو ماحول کی خوبصورتی کو برقرار ر کھنے کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی فراہمی کے بھی کام آتے ہیں۔
تازہ ترین