• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی زہریلی گیس، صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس

کیماڑی سے پھیلنے والی زہریلی گیس سے ہونے والی اموات کے نتیجے میں کراچی کے ایک شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزارعبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے اور فریقین سے 11 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس کےاخراج سے 6 افراد کی اموات ہوچکیں ہیں جبکہ اب تک تقریباً 100 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

درخواست گزارعبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ نے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں، درخواست میں کے پی ٹی، حکومت سندھ آئی، جی سندھ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین