• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی: زہریلی گیس کہاں سے پھیلی؟ اب تک پتہ نہ چل سکا

کیماری: زہریلی گیس کہاں سے پھیلی؟ اب تک پتہ نہ چل سکا


کراچی کے علاقے کیماڑی میں 6 زندگیاں ختم کرنے والی زہریلی گیس کہاں سے پھیلی؟ اس حوالے سے کوئی حکومتی ادارہ اب تک پتہ نہ چلا سکا۔

کیماڑی کی فضا میں پھیلی زہریلی گیس سے اب تک 132 افراد حالت بگڑنے کے بعد اسپتال پہنچائے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز کسٹم ہاؤس میں 4 افراد کے بے ہوش اور حالت بگڑنے پر کام بند کردیا گیا تھا۔

زہریلی گیس پھیلنے کی اطلاع پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی ورکشاپس بھی بند کردی گئیں تھی۔

مرنے والوں کے لواحقین بغیر پوسٹ مارٹم کے میتیں تدفین کےلیے گھر لے گئے تھے۔

گزشتہ رات کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے ہلاکتیں سامنے آئی تھیں۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ایس ایس پی سٹی کراچی مقدس حیدر کے مطابق یہ گیس کہاں سے آئی، اس بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق رات 8 بجے اچانک کیماڑی کے مختلف مقامات سے گیس کی بو پھیلنا شروع ہوئی، جس سے شہری متاثر ہونا شروع ہوئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت 130 افراد مبینہ زہریلی گیس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوچکی ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت شروع کردی گئی ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق آج صبح 3 جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے جبکہ جہازوں کی روانگی بھی شیڈول پر آگئی ہے۔

تازہ ترین