آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ذیقعد 1441ھ2؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

100 کلو کے لہنگےنے نئی بحث چھیڑ دی


سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں ایک دلہن نے 100 کلو وزنی عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔اس عروسی جوڑے کی تصویر نے پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پری ایک نئی بحث کا آغاز کردیا۔

100 کلو وزنی عروسی جوڑے کی  لمبائی، چوڑائی بھی اتنی ہے کہ پورا اسٹیج اس کے ارض سے ڈھک گیا ۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پیسے کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں جبکہ کچھ خواتین اس لباس کی حمایت کرتی بھی نظر آرہی ہیں کہ لباس منتخب کرنا دلہن کی مرضی ہے کسی کو اسے اچھا یا برا بولنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  اس حوالے سے دلچسپ سوال بھی سامنے آئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اتنا بڑا لہنگا گاڑی میں کیسے پورا آئے گا؟

ایک صارف نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دلہن کے ایک جوڑے سے پوری بارات کے کپڑے بن جاتے۔

کچھ صارفین کپڑے اور پیسے کے اس طرح ضیاع پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے مذاقاً لکھا  کہ ڈیزائنر نے دلہن کے لہنگے کے ساتھ ساتھ ریڈ کارپیٹ بھی تیار کردیا۔

کچھ صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا اس طرح کی نمود و نمائش سے بھری شادی کی تقریب ایک کامیاب شادی کی ضمانت ہے؟

خاص رپورٹ سے مزید