• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وفد کے ہمراہ دوروزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وفد کے ہمراہ دوروزہ سرکاری دورے پر بھارت کے شہر احمد آباد پہنچ گئے۔

امریکی صدر،خاتون اول ،امریکی کابینہ کے سینیئر ارکان کے وفد کیساتھ احمد آباد پہنچے ہیں،جہاں وہ وزیر اعظم مودی کیساتھ ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

کل نئی دلی میں بھارتی وزیر اعظم سے وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے جس میں تجارت،سیکیورٹی سمیت 5 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دفاع  ،سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی، مذہبی آزادی اور امریکا طالبان امن معاہدہ پر بھی بات کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین