• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: ووہان میں ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی

چین: ووہان میں ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی


چین میں کورونا وائرس کے گڑھ ووہان شہر میں ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔

دوسرے شہر اور ممالک سے آنے والوں کو واپس جانے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی آنے پر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 ہلاکتیں اور 400 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

چینی حکومت نے اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لیے 14 ارب ڈالر سے زائد مختص کیے ہیں۔

دوسری جانب چین سے باہر جنوبی کوریا میں مسلسل کورونا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جہاں ڈیڑھ سو سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی۔

جنوبی کوریا میں کورونا 7 افراد کی جان لے چکا ہے اور یہاں ماسک خریدنے کے لیے طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

تازہ ترین