• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ممالک پرکووڈ-19 کیخلاف یکساں چوکنا رہنے پر زور

سڈنی(آئی این پی) آسٹریلیا کی ایک حیاتیاتی سیکورٹی کی ماہر نے کہاہے کہ تمام ممالک کو اپنی برادریوں میں کووڈ-19 کا پھیلا روکنے کیلئے یکساں چوکنا رہنا چاہئے۔ سڈنی کی یونیورسٹی آف نیو ساتھ ویلز میں عالمی حیاتیاتی سیکورٹی کی پروفیسر رائنہ میکیِنٹائر نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ تیز نگرانی، مرض اور وبا کی جلد تشخیص، سرحدی تحفظ، مریضوں کو جلد تنہا کرنا اور اس کے رابطہ کاروں کا پتہ لگانا متعدی بیماری پر قابو پانے میں بہت اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ چین نے بیماری پر قابو پانے کیلئے غیرمعمولی اقدامات کئے ہیں جن سے عالمی سطح پر منتقلی کا خطرہ کم ہونے سے باقی دنیا کو فائدہ ہواہے تاہم باقی تمام ممالک کو اپنی برادریوں میں نوول کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے یکساں چوکنا رہنا چاہیئے ورنہ ہم اس بیماری کو ختم کرنے کیلئے ملنے والا موقع کھو دیں گے۔انہوں نے چین کے ردعمل کی تعریف کی اور کہاکہ چین 2003 میں سارس کی وبا کی نسبت بہتر تیار تھا، انہوں نے دکھایا ہے کہ وہ ایک وبا پر کتنی تیزی سے ردعمل دیتے ہیں اور ڈبلیو ایچ او کو اعدادو شمار فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیسوں کی گنتی کا رجحان تسلی بخش ہے اور چین میں وبا بارے تفصیل بتا رہا ہے ،فروری کے شروع میں عروج پانے والی وبا میں اب کمی آرہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ زیادہ تر چین تاحال بیماری کیلئے حساس ہے۔انہوں نے کہاکہ طبی کارکنوں کی صحت کی حفاظت کرنا اور ان کی پیشہ وارانہ صحت اور حفاظت یقینی بنانا اہم ہے۔
تازہ ترین