• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر نے پی ایس ایل کے نئے گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا

علی ظفر نے پی ایس ایل کے نئے گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا 


اسلام آباد (ایجنسیاں) گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 5کے لئے اپنے گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا۔ ٹیزر میں ظفر علی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے سے پہلے تھوڑا لطف اندوز ہونا ضروری ہے۔ تاہم اداکار و گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے سے قبل ہی مداحوں سے معافی بھی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے گانے کے بعد مایوس مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ علی ظفر کو دوبارہ گانا گانا چاہیے۔ گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی مایوسی دور کرنے کے لیے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے کی نوید سنائی تھی۔ گزشتہ روز گلوکار کی جانب سے ٹوئٹر پرپی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کے لیے اپنے گانے ”بھائی آرہا ہے، تیار ہو“ کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔ علی ظفر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کم وقت میں گانا ریلیز کرنے جا رہا ہوں، اگر کوئی غلطی ہو تو پیشگی معافی چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانے کو لوگوں کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علی ظفر سے نیا گانا بنانے کی فرمائش کی جارہی تھی۔ 

تازہ ترین