کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی باکسر اولمپیئن عثمان اللہ خان نیازی کی نماز جنازہ کینیڈا میں ادا کردی گئی۔ جس میںپاکستانی سفارتی عملے سمیت مقامی مسلمان کمیونٹی نے شرکت کی۔ امید ہے کہ مرحوم عثمان اللہ کا جسد خاکی تدفین کیلئے جمعرات یا جمعہ تک فیصل آباد پہنچ جائے گا جہاں ان کی تدفین ہوگی۔ باکسنگ آفیشل اولمپک ریفری جج علی اکبر شاہ قادری، ریفری جج غلام حسین پٹنی، انٹرنیشنل ریفری ججز محمد اکرم خان، ارشد جاوید قریشی، ملک صدیق، کرنل عارف ملک، عطرت نظیر، محمد شریف،خدائے رحیم، اولمپئنزاصغر علی چنگیزی،بابر علی خان، رشید بلوچ، رشید قمبرانی ودیگر نےاپیل کی ہے کہ میت پاکستان لانے میں تعاون کیا جائے۔