• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کے 3 ارکان نے اے پی این ایس ایوارڈ حاصل کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنگ گروپ کے تین ارکان رضیہ فرید، خالد خان پاکی اور اکرم خان نے اے پی این ایس ایوارڈ حاصل کرلیا۔ روزنامہ جنگ کراچی کی میگزین ایڈیٹر رضیہ فرید نے اس سال (2017-18) چھٹی مرتبہ اے پی این ایس کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ، مڈویک میگزین میں شائع تحقیقی رپورٹ، بعنوان ’’مشرق سے مغرب تک کم سن دُلہنیں‘‘ پر ملا ہے۔ اس سے قبل انہیں مزید تین ایوارڈ جنگ مڈویک میگزین میں شائع تحقیقی رپورٹس پر ملے، جو بعنوان، خواتین کی خرید و فروخت، آگ میں جلتی خواتین اور دہشت گرد بچوں پر قلم بند کئے گئے تھے، جبکہ ایک ایوارڈ آرٹیکل، ’’لے پالک بچوں‘‘ اور ایک ایوارڈ فیچر پر ملا، جو قائدآباد ریلوے حادثے پر تھا۔
تازہ ترین