• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، کام نہیں کر رہے، فردوس عاشق

شہباز شریف پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، کام نہیں کر رہے، فردوس عاشق


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے، وہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن کام نہیں کر رہے۔قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لیکر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں،فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے، قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں، بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں؟۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔

تازہ ترین