• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی انسداد منشیا ت نے قومی زبان کو اہمیت دینے کی سفارش کردی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسداد منشیا ت نے قومی زبان کو اہمیت دینے کی سفارش کردی ہے،کمیٹی کااجلاس چیئرمین صلاح الدین ایوبی کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی نے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق کردی، حال ہی میں تعینات ہونیوالے سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اے ڈی خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی ، ارکان کمیٹی نے اجلاس کے دوران زور دیا کہ فراہم کی جانے والے بریفنگ کا اردو ترجمہ فراہم کیاجائے ، ڈیڑ ھ سال پہلے کمیٹی اجلاس کی کاروائی کے اردو متن کا مطالبہ کیا گیا تھا مگر آج تک عمل نہیں ہوسکا ،حکام نے بتایا کہ عالمی سطح پر کیمکلز کے حوالے سے پاکستان کا ایک کوٹہ مختص ہے، عندلیب عباس نے سوال کیاکہ کیا کوئی میکنزم موجود ہے کہ پتہ چل سکے کہ کیمکلز کا کوٹہ کس کس کو کتنا مل رہا ہے، اے این ایف نے بتایا کہ تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں، ہم جنہیں ایفی ڈرین یا دیگر ڈرگز کا کوٹہ دیتے ہیں تو اس کا جائزہ لیاجاتا ہے کہ انہوں نے کوئی دوا تیار کی ہے تو کتنی ہے ؟ وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ کچھ عالمی سطح کے ماینٹرز ہیں اور کچھ قومی سطح کے ، وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا کابینہ میں یہ بات کی گئی تھی کہ ڈرگز کنٹرول کرنیوالے خود بھی ماہرین ہوں ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عائشہ زہری نے بریفنگ دی اور بتایا کہ منشیات پکڑی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور انکا عملہ پہلے تو وصول نہیں کررہاتھا۔
تازہ ترین