گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ پولیس نے مارچ کے دوران مجرمان اشتہاری کے خلاف خصوصی مہم کے دوران دہشت گردی ، قتل ، ڈکیتی و راہزنی اور اغواء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 1551مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے ۔ جن میں دہشت گردی میں ملوث 11، قتل کے125، دوران ڈکیتی قتل کے 5، اغواء برائے تاوان کے 3، ڈکیتی و راہزنی کے 226 خطرناک مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔